معروف اداکار عثمان مختار کبریٰ خان کی شادی کی بھی وجہ بن گئے' ماہرہ' سارہ اور نیمل کے بعد اب کبریٰ خان بھی عثمان مختار کے جادو کا شکار ہوگئیں۔ حال ہی میں عثمان مختار نے ایک سٹوری فوٹو ویڈیو شیئرنگ اینڈ انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ بہت خوش ہوں تم دونوں کے لیے، مرزا گوہر اور کبری اب یہ بتا دو کہ تم دونوں کی شادی کروانے میں اہم کردار کس نے ادا کیا؟اس سٹوری کو کبری خان نے ری شیئر کیا اور عثمان مختار کی تصویر لگائی اور لکھا کہ یہ خبر وہی شخص سنا رہا ہے جو ہماری شادی کروانے کی وجہ ہے۔کبری خان سے قبل ماہرہ خان، سارہ خان اور نیمل خاور کی شادی کا سہرا بھی عثمان مختار کے سر باندھا گیا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اداکار کے حوالے سے یہ بات عام ہوگئی ہے کہ وہ جس بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرتے ہیں اس کی شادی ہوجاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی