i شوبز

ماہرہ خان کی بالی ووڈ فلم کمال اور مینا میں جلوہ گر ہونے کی خبریں زیر گردشتازترین

September 20, 2024

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے بالی ووڈ فلم کمال اور مینا میں لیجنڈری اداکارہ مینا کماری کے کردار میں جلوہ گر ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ ماہرہ خان سے متعلق ایک خبر گردش کر رہی ہے کہ وہ جلد بالی وڈ میں دھماکے دار ری انٹری دینے والی ہیں اور وہ فلم کوئی اور نہیں بلکہ لیجنڈری اداکارہ مینا کماری اور انکی محبت کمال امروہی کی کہانی پر بننے والی فلم 'کمال اور مینا' ہوگی۔رپورٹس کے مطابق بھارتی ہدایتکار سدہارتھ ملہوترا کمال اور مینا پر کام کر رہے ہیں اور اس فلم میں وہ ماہرہ خان کو مینا کماری کے کردار میں کاسٹ کرنے کے خواہش مند ہیں۔جہاں ماہرہ خان کے بطور مینا کماری سلور اسکرین پر رنگ جادو چلانے کی خبر نے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے وہیں اب مداح اس حوالے سے بھی متجسس ہیں کہ ماہرہ خان کے ساتھ کامل امروہی کے کردار میں کونسے اداکار نظر آئیں گے؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی