سینئر اداکارہ صبا فیصل نے گھر میں لڑائی اور جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازمائوں کو قرار دے دیا۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں مہمان بنیں جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں جو فساد ہوتے ہیں ان کی سب سے بڑی وجہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ ہوتی ہے، ان سے بڑا فساد ہماری گھریلو زندگی میں کوئی نہیں ہے۔صبا فیصل نے اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کام والیاں یہ کرتی ہیں کہ کسی کی بات دوسرے کو کہہ دیتی ہیں اور دوسرا شخص یقین بھی کرلیتا ہے، یعنی ادھر کی بات ادھر کرتی ہیں جس کی وجہ سے لڑائیاں جنم لیتی ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے اپنے گھر میں اصول بنایا ہے کہ کام والی کسی سے بھی کوئی بات نہیں کرے گی اور دو ملازمائیں بیٹھ کر آپس میں بات چیت نہیں کریں گی، اگر کوئی ملازمہ مجھ سے ہمدردی میں آکر کچھ کہتی بھی ہے یا دوسرے کی برائی کرتی ہے تو میں فورا ڈانٹ پلا دیتی ہوں کہ خاموش ہوجا ئوبالکل اور اپنا کام کرو۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی