i شوبز

ماورا کیساتھ فلم کے سیکوئل کیلئے ہرش وردھن نے انوکھی قسم کھالیتازترین

February 12, 2025

بالی ووڈ اداکار ہرش وردھن ر انے نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی سال 2016 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک ڈرامہ فلم صنم تیری قسم کی دوبارہ کامیاب ریلیز کے بعد فلم کے سیکوئل سے متعلق انوکھی قسم کھا لی۔صنم تیری قسم کی نئی کامیابی نے فلم کے ہیرو اداکار ہرش وردھن رانینے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فلم صنم تیری قسم کے سیکوئل کے لیے کی جانے والی تیاریوں پر پروڈیوسرز کی جانب سے گرین سگنل ملنے کیلئے 11 دن کا واٹر فاسٹ کرنے کی منت مانگ کر مداحوں کو حیران کردیا۔ انٹرویو میں اداکار ہرش وردھن رانے کا کہنا تھا کہ میں فلم کے سیکوئل کے ساتھ کہانی آگے بڑھانے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔میں فلم کی ری ریلیز کی درخواست لے کر پروڈیوسر کے دفتر تک گیا تھا تاہم اب اگلے مرحلے میں ان کے دفتر کے نیچے 11 دن صرف پانی کا روزہ رکھوں گا تاکہ پارٹ 2 کی درخواست بھی سنی جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی