ماورا حسین نے شوہر کے گھر منتقل ہو کر نئی زندگی کا آغاز کر دیا، خوبصورت تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں۔حال ہی میں اپنے قریبی دوست اور اداکار امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو نے والی ماورا حسین نے باقاعدہ طور پر اپنے شوہر کے گھر منتقل ہو کر نئی زندگی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، اداکارہ نے اپنے نئے گھر کی خوبصورت جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جن میں گھر کے ہر کونے کی دلکش تصاویر شامل ہیں، تصاویر کے ساتھ ماورا نے ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ہے، جس میں اپنے پرانے گھر سے جڑی یادوں کا تذکرہ کیا ہے۔ماورا نے لکھا کہ میں اپنے شوہر کے گھر کو بے حد پسند کرتی ہوں اور یہاں آ کر بہت خوش ہوں، میرے سسرال والوں کی وجہ سے یہ منتقلی نہایت آسان رہی، لیکن پھر بھی دل کو وقت دینا پڑتا ہے، نیا گھر اپنانے میں وقت لگتا ہے، اب آہستہ آہستہ یہ جگہ میری اپنی لگنے لگی ہے، میں اپنی چند عزیز ترین چیزیں اپنے ساتھ لے آئی ہوں اور یوں اپنے شوہر کے پورے گھر کو تھوڑا تھوڑا ہائی جیک کر رہی ہوں۔اداکارہ کے مداح ان کی خوشیوں پر نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی