شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی اداکارہ ماورہ حسین اور اداکار امیر گیلانی نے ولیمے کی تقریب کی بھی تصویریں شیئر کر دیں۔امیر گیلانی اور ماورا حسین سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں کو بھی شادی میں شامل کیے ہوئے ہیں۔نئی نویلی دلہن اور دولہا اپنی شادی کی ہر تقریب کی تصاویر اور خوبصورت ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ماورا اور امیر نے اپنے ولیمے کی تقریب کی بھی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔اس مشترکہ پوسٹ میں ماورا اور امیر نے ایک دوسرے کے لیے بخدا تم ہی ہو کا کیپشن دیا ہے۔ماورا اور امیر گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔اس جوڑے کی شیندی کی تقریب کے بعد اب ولیمے کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی