شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی اداکارہ ماورہ حسین اور اداکار امیر گیلانی کا ولیمہ تو ہو گیا لیکن اب بھی شادی کے سلسلے میں منعقد مختلف تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نوبیاہتا جوڑی نے تازہ تصاویر شیئر کی ہیں۔اس جوڑی نے یہ تو نہیں بتایا کہ مذکورہ تصاویر کس تقریب کی ہیں تاہم اس تقریب کا اہتمام ان کی مشترکہ دوست نے کیا ہے جس کا شکریہ اداکارہ نے خاص طور پر کیپشن میں کیا ہے۔سوشل میڈیا پر نوبیاہتا فنکار جوڑی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر صارفین اس جوڑی کی تعریفیں، نیک تمنائوں اور خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی