ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ ماہم عامر نے اپنی شادی سے متعلق نئے حقائق کا انکشاف کیا ہے ۔حال ہی میں ماہم عامر نے نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اداکار فیضان شیخ سے اپنی شادی کے بارے میں نئے انکشافات کئے۔اداکارہ کے مطابق فیضان کی والدہ پروین اکبر چاہتی تھیں کہ میں ان کے بیٹے فیضان سے شادی کروں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ہم سب ایک ڈرامے میں ساتھ کام کر رہے تھے کہ پروین آپا نے مجھے بہت عام سے انداز میں کہا کہ تم فیضان سے شادی کر لو تم اسے ویسے بھی پسند کرتی ہو۔یہ سن کر مجھے بہت حیرت ہوئی جس کے بعد میں نے کہا پروین آپا پہلے اپنے بیٹے سے تو پوچھ لیں میں انکار نہیں کر رہی لیکن آپ کا بیٹا راضی ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ فیضان شیخ نے 2018 میں اداکارہ ماہم عامر سے شادی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی