بھارت میں ہونے والے ہندوئوں کے مشہور مہا کمبھ میلے سے مشہور ہونے والی مونا لیزا کو بالی ووڈ سے بڑی آفر مل گئی۔میلے میں ہاتھ سے بنے ہار بیچنے والی اس لڑکی کو اس کی گہری رنگت اور خوبصورت آنکھوں کے ساتھ معصومیت بھری مسکان نے سوشل میڈیا پر مشہور کر دیا۔مونالیزا کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے پاس خریداری کیلئے لوگوں کو ہجوم کرنا شروع کر دیا۔ اس کے نتیجے میں ان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات بھی پیش آئے، جس پر ان کے والد نے ان کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کیے اور انہیں واپس گھر بھیج دیا۔ رپورٹس کے مطابق ایک معروف فلم ڈائریکٹرنے مونالیزا کو اپنی آنے والی فلم دی ڈائری آف منی پور میں ایک کردار کی پیشکش کی ہے۔ تاہم، مونالیزا نے تاحال اس پیشکش پر کوئی جواب نہیں دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی