بالی ووڈ کے اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ ماضی میں انکے جو رومانوی تعلقات رہے انکے باعث انھوں نے وقار اور عزت نفس کو کھویا۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں شاہد کپور نے کہا آپ اپنی عزت کو قربان کر دیتے ہیں اور آپ کو احساس تک نہیں ہوتا کہ آپ نے اس عمل میں اپنی عزت نفس کھو دی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ احساس بہت بعد میں ہوتا ہے اور آپ سوچتے ہیں کہ میں کیا کر رہا تھا؟ آپ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آپ کون بننا چاہتے ہیں، اور اگر یہ فیصلہ نہیں کر پاتے تو آپ نے پھر موقع ضائع کیا، یا پھر آپ نے اس میں سے کوئی بہتر چیز حاصل نہیں کی۔انھوں نے کہا اس دل شکستگی نے انھیں سکھایا ہے کہ ایک اچھے ساتھی میں وہ کیا خوبیاں چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی