i شوبز

معیار ی کام ہی میری اولین ترجیح رہی ہے، فرح نازتازترین

October 12, 2024

سٹیج اداکارہ وپرفارمرفرح نازنے کہا کہ میں بہت جلد اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنے والی ہوں جس پر اعلی اور معیاری پروگرام پیش کئے جائیں گے۔میں انتہائی پروفیشنل ٹیم کے ساتھ اپنا یوٹیوب چینل شروع کررہی ہوں کیونکہ میں نے کبھی بھی معیار کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فرح نازنے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران جتنا بھی کام کیا اس سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔میں اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے مسلسل آگے بڑھ رہی ہوں۔زندگی میں ہرطرح کے کردار ادارکرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں،ٹی وی،فلم اور تھیٹر کے پروڈیوسروں کو چاہیے کہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو۔ اوران کی اصلاحتیں نکھر کر سامنے آسکیں۔میر اتھیٹر کی دنیا میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے،میں سب کا احترام کرتی ہوں،تمام فنکاروں کو اپنے کام اور پرفارمنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے کیونکہ عزت و مقام محنت اور لگن سے حاصل ہوتاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی