معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے اپنے مداحوں کو شادی سے متعلق مشورہ دیا ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے شادی کے حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کی اور کہا کہ شادی کے معاملے میں ہرگز جلد بازی نہ کریں، شادی کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔حنا الطاف نے کہا کہ جب آپ کا دل کہے کہ بس یہ ہی ہے وہ شخص تو اس وقت شادی کریں، ہم نے بھی شادی کو ٹائم بم بنا لیا ہے کہ بس وقت نکل جائے گا، عمر گزر جائے گی، شادی کرلو، ایسا کچھ نہیں ہوتا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی میں جلدی نہ کریں اور جو آپ پر دبا ئوڈالے کہ شادی جلد کرو اس کو نظر انداز کریں،کہیں کہ آرام کرو اور مجھے بھی سکون لینے دو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی