معروف اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ آج کل ہم حقیقت کو نظر انداز کرکے صرف لائیکس اور ویوز پر چل رہے ہیں اور یہ بہت خطرناک ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے ہم چھوٹی چھوٹی چیزوں میں پھنس گئے ہیں لوگوں کو ہر کام میں توجہ اور تسکین حاصل کرنے کیلئے جلدی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر صبر نام کی کوئی چیز نہیں رہی سب دکھاوا ہے ہم ان چیزوں میں پھنس گئے ہیں ۔اداکارہ نے کہا کہ جنہوں نے شروع کیا وہ ہمارے نوجوانوں کو مصروف رکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ دماغ کو زیادہ اچھی چیزوں اور ترقی میں استعمال نہ کرسکیں اور اس میں پھنسے رہیں اور یہی ہورہا ہے ۔صنم سعید نے کہا کہ ہم حقیقت کو نظر انداز کرکے صرف لائیکس اور ویوز پر چل رہے ہیں اور یہ بہت خطرناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی