i شوبز

لوگ مجھے ماہرہ خان کی بچھڑی بہن کہتے ہیں' سنیتا مارشلتازترین

April 22, 2025

معروف ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل نے اداکارہ ماہرہ خان سے اپنی مشابہت بارے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکثر لوگ مجھے ماہرہ خان کی بچھڑی بہن کہتے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس دوران میزبان اشنا شاہ نے ایک دلچسپ نکتہ اٹھایا کہ سنیتا مارشل کی شکل ماہرہ خان سے کافی مشابہت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کبھی اس بات پر غور نہیں کیا تھا، لیکن اب یہ مشابہت بہت واضح دکھائی دیتی ہے۔ اسی بات پر اشنا نے سنیتا سے سوال کیا کہ کیا آپ کو بھی اس سے متعلق لوگوں سے تبصرے موصول ہوتے ہیں؟سنیتا مارشل نے ہنستے ہوئے اس بات کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ جی ہاں، مجھے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ میری شکل ماہرہ خان سے بہت ملتی ہے، جب بھی ہم کہیں ملاقات کرتے ہیں، تو لوگ مذاقاً کہتے ہیں کہ ہم بچپن میں بچھڑنے والی بہنیں ہیں۔سنیتا نے کہا کہ تصاویر میں یہ مشابہت اور بھی زیادہ نمایاں ہو جاتی ہے، خاص طور پر چہرے کے ساخت، ہونٹوں اور بالوں کی مماثلت کی وجہ سے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی