i شوبز

لوگ کہتے ہیں اسکرٹ پہن لی اب استغفار نہیں کر سکتی، وینا ملکتازترین

January 14, 2025

تنازعات میں گھری رہنے والی اداکار ہ' ماڈل و میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک لوگ ٹرول کرتے ہیں اور انہیں کہا جاتا ہے کہ آپ نے اسکرٹ پہن لی، اب آپ استغفار نہیں کر سکتیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ مذہبی رجحانات، عقائد اور خیالات کے ساتھ پلی بڑھیں اور اب بھی وہ ویسی ہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذہب کی جانب رجحانات کی وجہ سے ہی انہوں نے حجاب کرنا شروع کیا تھا اور وہ دل سے آج بھی ویسی ہی شخصیت ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں وینا ملک نے کہا کہ ماضی میں جب انہوں نے ٹی وی پر ایک مذہبی پروگرام کی میزبانی کی تو انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے شکوہ کیا کہ آج تک لوگ انہیں ٹرول کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ نے اسکرٹ پہن لی، اب آپ استغفار نہیں کر سکتیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی