i شوبز

لوگ اداکارائوں کو عدم تحفظ کا شکار بنانا چاہتے ہیں، خوشی کپورتازترین

January 30, 2025

بالی ووڈ اداکارہ خوشی کپور نے کہا ہے کہ لوگ اداکارائوں کو عدم تحفظ کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔ایک انٹرویو میں خوشی نے سوشل میڈیا کے دبائو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو محفوظ رکھنا چاہتی ہیں اور ہر چیز شیئر کرنا ضروری نہیں سمجھتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر اداکارائوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنا ایک افسوسناک رویہ ہے۔انہوں نے کہا، لوگ اداکاراں کو عدم تحفظ کا شکار بنانا چاہتے ہیں، جبکہ ہر اداکارہ کے اپنے منفرد ہنر ہوتے ہیں۔ ہمیں خود پر یقین رکھنا چاہیے اور ان باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی