i شوبز

لو یا ارینج نہیں شادی شادی ہوتی ہے ،سہائے علی ابڑوتازترین

October 23, 2024

فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ سہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ شادی لو یا ارینج نہیں ہوتی بلکہ شادی صرف شادی ہی ہوتی ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے بعد شوبز سے دور ہوگئی تھی تین چار سال بعد بھی شوبز انڈسٹری بالکل ویسی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ شادی سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو نہیں تھی لیکن شادی کے بعد تو سوشل میڈیا بالکل ہی استعمال کرنا چھوڑ دیا۔اداکارہ نے کہا کہ ماں بننے کے بعد سب ترجیحات بدل جاتی ہیں تاہم مجھے نہیں لگتا کہ میری زندگی میں کسی قسم کا ٹھہرائو آگیا ہے۔شادی سے متعلق انہوں نے کہا کہ شادی لو یا ارینج نہیں ہوتی بلکہ شادی صرف شادی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکار سوسائٹی میں تبدیلی لاسکتا ہے۔ ہمارا کام انٹرٹینمنٹ دینا ہے لیکن اس کے ساتھ اگر ہمارا کردار معاشرے پر مثبت اثر انداز ہو تو یہ اچھی چیز ہے۔ایک سوال کے جواب میں سوہائے نے کہا کہ میں صرف اس قسم کے پروجیکٹ کا انتخاب کرتی ہوں جو مجھے سوٹ کرتے ہیں میں ملٹی ٹاسکر نہیں ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی