i شوبز

لڑکیوں کوسمجھدار ہونے کے بعد ' خود مختار ہونے سے پہلے شادی کر لینی چاہیے' صبا فیصلتازترین

September 20, 2024

سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو سمجھدار ہونے کے بعد لیکن خود مختار ہونے سے پہلے شادی کر لینی چاہیے۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران صبا فیصل نے کہا کہ میں اپنی دونوں بہوں سے پیار کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اب میں نے یہ کہنا چھوڑ دیا ہے کہ بہوئیں میری بیٹیاں ہیں، نہیں، ایسا نہیں ہے وہ میری بہوئیں ہیں اور بہو ہی رہیں گی کیونکہ وہ میرے بیٹوں کی وجہ سے ہیں اور مجھے میرے دونوں بیٹے جان سے زیادہ عزیز ہیں اس لیے بہوئیں بھی مجھے عزیز ہیں۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے غیر شادی شدہ لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ انہیں صحیح عمر میں شادی کر لینی چاہیے، میں 20 سال کی عمر میں شادی کے حق میں نہیں لیکن شادی کے لیے 30 برس کی عمر بھی بہت زیادہ ہے۔ آج کے دور میں 25 برس کی عمر میں لڑکی کی شادی ہو جانی چاہیے کیونکہ اس وقت تک لڑکیاں سمجھ دار ہو جاتی ہیں لیکن 30 سال یا اس کے بعد جب لڑکیوں کا ذہن پختہ ہو جاتا اور وہ خود مختار اور آزاد ہو جاتی ہیں تو ان کی سوچ یہ ہوتی ہے کہ انہیں کسی ساتھی کی ضرورت نہیں ہے جو کہ غلط ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس عمر میں لڑکیوں کی سمجھوتہ کرنے کی عادت ختم ہو جاتی ہے جبکہ کسی بھی رشتے کا انحصار سمجھوتے پر ہی ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی