i شوبز

لیجنڈری گلوکار ایلٹن جان کی دائیں آنکھ کی بینائی ضائع ہونے کا انکشافتازترین

November 27, 2024

عالمی شہرت یافتہ برطانوی گلوکار ایلٹن جان نے انکشاف کیا ہے کہ اس سال جولائی میں انہیں ایک خطرناک آنکھوں کی انفیکشن کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ان کی دائیں آنکھ کی بینائی ضائع ہوگئی۔77 سالہ ایلٹن جان نے بتایا کہ یہ انفیکشن انہیں جنوبی فرانس میں تعطیلات کے دوران ہوا۔ انہوں نے کہا، "میں نہ کسی چیز کو دیکھ سکتا تھا اور نہ کچھ پڑھ سکتا تھا۔"ایلٹن جان کا کہنا ہے کہ وہ اب روبہ صحت ہیں لیکن ان کے نئے البم کی تیاری رک گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا، "ابھی تک کچھ نہیں کیا، نہیں معلوم اسٹوڈیو جا کر ریکارڈنگ کیسے کروں گا۔ان کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے پر ان کے مداحوں اور کئی مشہور شخصیات نے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ فیشن آئیکون ڈوناٹیلا ورساچی، گلوکارہ نٹالی امبروگلیا اور بیلی پورٹر سمیت کئی دیگر نے ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی