معروف پاپ بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق گلوکار لیام پین کی موت سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا۔ایک میڈیا رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گلوکار ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں بظاہر اپنے ہوٹل کے کمرے سے فرار ہونے کوشش کرتے ہوئے موت کے منہ میں چلے گئے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ گلوکار اس وقت نشے میں تھے جب انہوں نے کاساسور پالرمو ہوٹل میں اپنا کمرہ چھوڑنے کی کوشش کی اور عملہ بالکونی کو فرار کے لیے استعمال کرنے کے ان کے ارادوں سے واقف تھا۔ہوٹل کی نگرانی کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ لیام پین کو ہوٹل کے ملازمین لابی کے راستے ہاتھ پاں سے پکڑ کر لے جا رہے ہیں، دیگر تصاویر میں دیکھا گیا کہ عملے انہیں واپس کمرے میں پہنچانے کے لیے جدوجہد کررہا ہے اور وہ اس کی مزاحمت کررہے ہیں۔چند لمحوں بعد ہوٹل کے عملے کے ایک رکن نے ایمرجنسی سروس سے رابطہ کیا اور اس تشویش کا اظہار کیا کہ بالکونی سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران لیام خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔خطرے کی بات کے باوجود ہوٹل انتظامیہ نے مشتعل 31 سالہ گلوکار کو کمرے میں اکیلا چھوڑ دیا جس کا نتیجہ بالآخر ان کی موت کی صورت میں نکلا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی