بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے مسلسل کام کی وجہ سے تھکن محسوس کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ 33 سال کی عمر میں انہوں نے کامیابیاں تو حاصل کیں مگر انہیں کبھی پیچھے بیٹھ کر اپنی کامیابیوں پر غور کرنے کا موقع نہیں ملا۔کارتک آریان کا کہنا تھا لگتا ہے کہ میں کسی ایسی دوڑ میں ہوں جس کی کوئی اختتام نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اکثر مونولوگ گائے کہہ کر پکارا جاتا ہے، مگر وہ اب مختلف کرداروں میں اپنی صلاحیت دکھانا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی