اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار مداح لڑکی نے انہیں جذبات میں آکر ان کی اہلیہ کے سامنے ہی گلے لگالیا تھا، جس پر ان کی شامت ہوئی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ شادی سے قبل ان کے معاشقے رہے لیکن وہ ایک وقت میں صرف ایک ہی سے محبت کرتے تھے، کبھی انہوں نے بیک وقت دو کے ساتھ محبت نہیں کی۔سمیع خان کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو مختلف افراد سے محبت ہو سکتی ہے اور ہر کسی سے محبت کا اپنا تعلق ہوتا ہے، محبت صرف جنس مخالف کے شخص سے نہیں ہوتی۔اپنے ساتھ پیش آنے والے دلچسپ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے سمیع خان نے انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ قبل لاہور میں ایک مداح لڑکی نے انہیں اہلیہ کے سامنے ہی گلے لگا لیا تھا جس پر وہ حیران رہ گئے تھے۔سمیع خان کے مطابق اس واقعہ پر اہلیہ نے انہیں سختی سے وارننگ دی کہ آئندہ پھر کبھی ایسا نہیں ہونا چاہیے اور اگر ایسا ہوا تو اچھا نہیں ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی