پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان نے گلوبل سنیما میں زبردست خدمات کے سبب برطانوی پارلیمنٹ میں خاص اعزاز سے نوازے جانے کے بعد دلی جذبات کا اظہار کیا ہے۔ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انکے اس خاص دن کی تمام یادگار جھلکیاں شامل ہیں اور اس کے ساتھ ایک خاص نوٹ بھی لکھا۔ ماہرہ خان ے لکھا کہ ریکانیشن ایوارڈ بالکل ان ایکسپیکٹڈ تھا لیکن لندن میں میرے قیام کا ایک بہترین اختتام ثابت ہوا۔ انہوں نے لکھا کہ میری زندگی اور اس میں آنے والے اتار چڑھا، کچھ بہت اچھے ہم عصر اور ساتھی فنکار جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور میں آج جس مقام پر ہوں وہاں تک لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ لوگ جو مجھ سے پہلے اس راستے پر چلے جس پر چل کر میں یہاں پہنچ سکی۔ ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ شاید کسی کو دکھ نہ سکے لیکن اگر آپ غور سے دیکھیں گے تو میں آپ کو اکیلی نظر نہیں آئونگی، میرے ساتھ بہت سارے سہارے موجود ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی