بھارت میں ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرسٹوفر نولان کی شہرہ آفاق فلم انٹرسٹیلر ری ریلیز کی گئی ہے جس نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی 2 نئی بھارتی فلموں لوویاپا اور بیڈایس روی کمار کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔کرسٹوفر نولان کی یہ فلم ایک دہائی قبل 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، اس کے باوجود اسے ری ریلیز پر زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے۔بھارتی سینما گھروں میں انٹرسٹیلر نے 10 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کا بزنس کیا ہے جبکہ ہمیش ریشمیا کی بیڈایس روی کمار6 کروڑ 60 لاکھ بھارتی روپے اور عامر خان کے بیٹے جنید خان کی فلم 'لوویاپا اب تک محض 4 کروڑ 40 لاکھ روپے کما سکی ہے۔لوویاپا جنید خان اور خوشی کپور ڈیبیو فلم تھی لیکن تاحال باکس آفس پر کوئی غیرمعمولی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی