معروف اداکارہ کرن تعبیر نے سب سے خوبصورت انداز میں نئے سال کا استقبال کرتے ہوئے عمرے کی ادائیگی کے ساتھ اسے خوش آمدید کہا۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکائونٹ سے کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اطلاع دی تھی۔اداکارہ نے اپنی ننھی پری اور شوہر کے ہمراہ ارضِ مقدسہ کا سفر اختیار کیا، اور عمرے کی ادائیگی سے قبل کی جھلک بھی شیئر کی۔عمرہ کرلینے کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'الحمد للہ، بالآخر عمرہ کرلیا'، نئے سال کے آغاز کا کیا ہی خوبصورت انداز ہے۔کرن تعبیر کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکبادیں دی جارہی ہیں ۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی