اداکار و میزبان عمران اشرف کے ہمراہ بیٹے کے پہلا عمرہ ادائیگی کے بعد سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کا پرجوش استقبال سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرن اشفاق نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بیٹے کے پہلا عمرہ ادا کرنے کی خوشی میں ایک گرینڈ پارٹی کا اہتمام کیا اور پھولوں کے ہار، بے شمار چاکلیٹس اور تحائف کیساتھ روحام کو پہلے عمرے کی مبارکباد دی۔اس لمحے کو کیمرے میں قید کرتے ہوئے کرن اشفاق نے کیپشن میں والہانہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،الحمدللہ، میرا بیٹا اپنا پہلے عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس آگیا، اور ہم نے ایک بابرکت افطار کے ساتھ اس موقع کو منایا۔ ایمان، خاندان اور ساتھ ہونے کی نعمت پر بے حد شکر گزار ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی