i شوبز

کرینہ کپور کی فوٹو گرافرز پر غصے سے بھری انسٹاگرام اسٹوری ڈیلیٹتازترین

January 21, 2025

اداکارہ کرینہ کپور اپنے گھر کی ویڈیوز بنانے والے فوٹوگرافرز پر غصے سے پھٹ پڑیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے پاپارازی سے کہا کہ خدا کے واسطے ہمیں تنہا چھوڑ دو لیکن بعد میں انھوں نے اپنی شیئر کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔کرینہ کپور خان نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں بچوں کی گاڑی ان کے گھر لے جائی جارہی تھی، پوسٹ پر کیپشن درج تھا 'تیمور اور جے کے لیے نئے کھلونے آرہے ہیں۔اس ویڈیو پر کرینہ بھڑک گئیں اور انہوں نے لکھا یہ ابھی بند کرو، آپ لوگوں کے پاس دل نہیں ہے کیا؟ خدا کے لیے ہمیں اکیلا چھوڑ دیں۔معلوم ہوا ہے کہ پاپارازی گھر کے اندر ان کے بیٹوں جہانگیر اور تیمور کے کھلونے اٹھائے ہوئے اسٹاف کی تصویر بنا رہے تھے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی