i شوبز

کراچی نہیں لاہور میں احساس دلایا گیا سانولی ہوں، نادیہ افگنتازترین

October 03, 2024

معروف اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھی جسامت، قد اور رنگت پر طعنے برداشت کیے جب کہ انہیں کراچی کے مقابلے میں لاہور میں احساس دلایا گیا کہ وہ سانولی ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کسی کی رنگت، جسامت، لباس اور قد پر بات یا طنز کرنا غلط ہوتا ہے، کسی کے لیے بھی ایسا نہیں کہنا چاہیے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پرانی نسل کی سوچ میں رنگت، جسامت اور لباس کی باتیں ہوتی تھیں لیکن اب جدید دور میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔نادیہ افگن نے بتایا کہ جب تک وہ کراچی میں تھیں تو انہیں اپنی رنگت کے حوالے سے کچھ پتا نہیں تھا، کسی نے انہیں کچھ محسوس نہیں کروایا لیکن جیسے ہی وہ لاہور آئیں اور انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ لیا تو انہیں محسوس کرایا گیا کہ وہ سانولی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی