i شوبز

کراچی میں گرنے والے طیارے میں مجھے بھی سوار ہونا تھا، نازش جہانگیر کا انکشافتازترین

February 11, 2025

معروف اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ چند سال قبل کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں ان کا بھی ٹکٹ تھا لیکن خوش قسمتی سے وہ جا نہ سکیں تھیں۔نازش جہانگیر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے حادثے کے 5 سال بعد اب نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بھی مذکورہ طیارے میں ٹکٹ تھا اور انہیں بھی کراچی سے اسلام آباد آنا تھا لیکن خوش قسمتی سے وہ آ نہ سکی تھیں بعض وجوہات کی بنا پر ان سے پرواز چھوٹ گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ حادثہ کا سننے کے بعد انہوں نے شکر ادا کیا کہ وہ نہیں گئیں۔پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کا پہلا فضائی سفر والدین کے ہمراہ سعودی عرب کا تھا جب کہ خود اپنے اخراجات پر انہوں نے سہیلیوں کے ہمراہ مالدیپ کا پہلا سفر کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جب پہلی بار وہ اسلام آباد سے کراچی کے ایئرپورٹ پر اتریں تو انہیں کراچی اچھا نہیں لگا لیکن اب انہیں کراچی اچھا لگنے لگا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی