کینسر کا شکار معروف اداکارہ' ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنفہ ا انجلین ملک نے اسپتال سے تصاویر شیئر کی ہیں۔انجلین ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کا حوصلہ واضح طور پر بلند دیکھا جا سکتا ہے۔انجلین ملک نے لکھا ہے کہ 3 کیمو ہو چکیں، اب بھی مضبوط کھڑی ہوں، قوتِ ارادی اور طاقت ہمیشہ آپ کو جیت کی جانب لے جاتی ہے، ہر جنگ آپ کو مضبوط بناتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں اداکارہ نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی