i شوبز

کورین گلوکار نے 75 ہزار ڈالر سے کاسمیٹک سرجری کروالیتازترین

September 24, 2024

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ گلوکار پارک سیو جن نے حال ہی میں اپنے پرستاروں کو اس وقت چونکا دیا جب گلوکار نے انکشاف کیا کہ انھوں نے 75 ہزار ڈالر خرچ کرکے اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروائی۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ہفتے پارک سیو جن کو کورین میڈیا کے مختلف شوز میں مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے چہرے کی ظاہری کیفیت میں کچھ تبدیلیاں چاہتے تھے تاکہ اپنے کیریئر کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ پارک سیو جن نے جنوبی کوریا میں ٹروٹ گلوکاری کا آغاز 2013 میں کیا، تاہم کچھ عرصے سے انکی شکل و صورت میں ہونے والی تبدیلیاں زیربحث تھیں۔ انھیں ایک بار ان آفیشل ٹاپ فائیو ٹروٹ سنگرز میں سب سے زیادہ پلاسٹک سرجری کروانے والوں میں شامل کیا گیا تھا گو کہ ان کے مداحوں نے ان کا دفاع کیا، تاہم پارک سیو جن کا کہنا ہے کہ وہ دراصل اپنی ظاہری ہر چیز جس میں بہتری کی ضرورت ہے وہ کروا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی