i شوبز

کوئی پسند ہے نہ فوری شادی کا ارادہ ہے، علی رحمن خانتازترین

September 27, 2024

اداکار علی رحمن خان نے شکوہ کیا ہے کہ بطور اداکار اگر وہ کسی خاتون کے ساتھ تصویر کھچواتے اور سوشل میڈیا پر شیئر کردیتے ہیں تو لوگ مذکورہ خاتون سے ان کا تعلق ہی بنا دیتے ہیں، کوئی پسند ہے نہ فوری طور پر شادی کا ارادہ ہے۔علی رحمن خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ وہ نعمان اعجاز، ثانیہ سعید اور سلیم شیخ کی اداکاری کو دیکھ کر شوبز میں آئے، وہ انہیں بہت پسند تھے، ان کے ساتھ کام کرنا بھی ان کی خواہش تھی۔ایک سوال کے جواب میں علی رحمن خان نے بتایا کہ انہوں نے جن بھی اداکارائوں کے ساتھ کام کیا، وہ تمام بہترین اداکارائیں تھیں لیکن انہیں سب سے زیادہ مہوش حیات کے ساتھ کام کرکے مزہ آیا۔شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار نے بتایا کہ فوری طور پر ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور یہ کہ انہیں ابھی شادی کے لیے کوئی لڑکی پسند بھی نہیں۔علی رحمن خان نے کہا کہ پھیلنے والی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہوتی، مداح اور سوشل میڈیا والے ہر بات کا تعلق کہیں نہ کہیں سے جوڑ دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی