سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ کوئی فنکار مکمل نہیں ہوتا ساری زندگی کام کرنے کے باوجود جب بھی مجھے کوئی نیا کردار ملتاہے تو میرے لئے وہ ایک چیلنج بن جاتا ہے،ایک کردار سے نکل کر دوسرا کردار نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ ڈرامہ دیکھنے والے آپ کے ایک کردار میں اس قدر گم ہوجاتے ہیں کہ انہیں دوسرا کردار بامشکل پسند آتا ہے اور یہاں سے ہی ایک اداکارکا امتحان شروع ہوجاتا ہے۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریلزمیں کام کیا اور میرے پرستاروں نے میری بھرپور پذیرائی بھی کی۔کوئی اداکار مکمل نہیں ہوتا کیونکہ فن سمند کی طرح لا محدود ہے جس کی کوئی حد نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی