معروف گلوکار علی حیدر کا کہنا ہے کہ کوئی 20 کروڑ روپے بھی دے تو چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا نہیں گائوں گا۔گلوکار علی حیدر سے ایک ٹی وی شو کے دوران سوال کیا گیا کہ کوئی آپ کو 20 کروڑ روپے دے تو کیا آپ چاہت فتح علی خان کے ساتھ ڈو اِٹ کریں گے؟جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ان کے ساتھ گانا تو نہیں کروں گا لیکن اتنا کہوں گا کہ انہیں جینے دیں۔علی حیدر نے کہا کہ ان کا وقت آیا ہوا ہے پتا نہیں ان کی کونسی دعا ہے جو لگ گئی ہے، آپ ان کو بطور کامیڈین، انٹرنیٹر لے لیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی