خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے گرل گینگ کے ساتھ منائی گئی اپنی سالگرہ کی اسپیشل ویڈیو فینز کے ساتھ شیئر کردی۔ اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی 28ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی۔کنزہ ہاشمی نے سالگرہ انڈس ہسپتال کے کینسر سے جنگ لڑنے والے بچوں کے ساتھ بھی منائی جسکی یادگار تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا کی زینت بنائی تھیں اور اب انہوں نے اپنے گرل گینگ کے ساتھ بھی اس حسین دن کا جشن منایا اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خاص ویڈیو شیئر کردی۔ویڈیو میں کنزہ کے ساتھ اداکارہ صبور علی، یشما گِل، سدرہ نیازی اور طوبی انور کو دیکھا جاسکتا ہے جو اداکارہ کو خاص محسوس کرواتے ہوئے انکے ارد گرد گلدستے تھامے کھڑی ہین جبکہ خود کنزہ ہاشمی بیچ میں کرسی رکھ کر بیٹھی ہوئی ہیں اور انکے ہاتھ میں برتھ ڈے کیک ہے۔کنزہ ہاشمی نے یادگار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بے حد خوش قسمت محسوس کر رہی ہوں، یہ سالگرہ واقعی سب سے بہترین تھی اور یہ سب آپ کی وجہ سے ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری سالگرہ کا دن اتنے پیار اور خوشی کے ساتھ منانے کے لیے آپ کا شکریہ، یہ سالگرہ ہمیشہ آپ سب کی وجہ سے ناقابلِ فراموش رہے گی، آپ سب سے بے پناہ محبت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی