شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ کنول نعمان نے اداکاری کو الوداع کہنے کی وجہ بتادی۔ ایک انٹرویو کے دوران کنول نعمان نے اداکاری کو خیرباد کرنے کی وجہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ،چونکہ میرا فیملی بیک گرائونڈ سیاست سے وابستہ نہیں تھا تو جب میں نے اداکاری چھوڑ کر سیاست میں قدم رکھا تو سب کچھ میرے لیے نیا تھا اور مجھے بہت کچھ سیکھنا تھا۔کنول نعمان نے بتایا کہاگر میں اداکاری اور سیاست دونوں کو ساتھ لے کر چلتی تو مجھ پر بھی بطور اداکارہ یہی الزامات لگائے جاتے کہ میں نے سیاست میں بھی اداکاری شروع کردی ہے اور سیاست کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سیاست میں قدم رکھنے کے بعد کئی بار ڈراموں کی آفرز آئیں لیکن بات صرف فون کال تک ہی محدود رہی بعدازاں یہ وجہ سامنے آئی کہ چونکہ میں نے سیاست میں شمولیت اختیار کرلی ہے اس لیے پروڈکشن ہائوسز میرے سیاسی کیریئر کی وجہ سے ڈرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی