اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے مشہور بھارتیا جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت نے ممبئی والا بنگلہ فروخت کرنے کے بعد کروڑوں مالیت کی لگژری گاڑی خرید لی۔حال ہی میں لگژری لائف اسٹائل کی شوقین سیاست دان کنگنا رناوت سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعوی سامنے آیا تھا کہ انہوں نے ممبئی کے پالی ہل میں واقع اپنا بنگلہ 32 کروڑ روپے میں فروخت کردیا جو ان کی پروڈکشن ہائوس منیکار نکا فلمز کا دفتر تھا۔بعدازاں چند روز گزرنے کے بعد اداکارہ کو نئی رینج روور گاڑی کیساتھ دیکھا گیا جس کے متعلق یہ خبریں سرگرم ہیں کہ اداکارہ نے کروڑوں مالیت کی یہ گاڑی خود کو بطور تحفہ دی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لینڈ روور موڈی موٹرز کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں کنگنا رناوت اپنی نئی لگژری کار کے سامنے تصاویر بناتے ہوئے نظر آئیں۔ اس موقع پر کنگنا نے پرنٹڈ دوپٹے کیساتھ سفید قمیص شلوار پہنا ہوا تھا جبکہ ایک اور تصویر میں وہ اپنے بھتیجے کے ساتھ موجود ہیں، جو کار کی پوجا کے لیے آرتی کی تھالی پکڑے ہوئے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ یہ نئی لینڈ روور رینج روور آٹوبیوگرافی ایل ڈبلیو بی ایک 5 سیٹر لگژری کار ہے جس کی قیمت ممبئی میں 3.81 کروڑ روپے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی