سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ جس عمر میں شناختی کارڈ بھی نہیں بنتا، وہ اس عمر سے قبل محض 14 سال کی عمر میں اسٹار بن چکے تھے۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی آنے والی میگا کاسٹ فلم نیلوفر کی شوٹنگ پانچ سال قبل 2019 کے اختتام پر ہی مکمل کرلی گئی تھی لیکن وہ تاحال ریلیز نہیں ہوئی۔انہوں نے مداحوں سے فلم کی ریلیز کے لیے دعائیں کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مذکورہ فلم میں طویل عرصے بعد ایک بار پھر فواد اور ماہرہ خان کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔انہوں نے ماہرہ اور فواد خان کی اداکاری اور شخصیت کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وہ ہمسفر ڈرامے کے وقت محبت کرنے اور عزت دینے والے ہوتے تھے، اسی طرح آج بھی وہ ویسے ہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ 50 سال قبل محض 14 سال کی عمر میں ہی اسٹار بن گئے تھے، جس وجہ سے ان میں کم عمری میں ہی غرور آگیا تھا جس کا انہیں نقصان بھی ہوا لیکن جلد ہی انہوں نے خود کو سنبھالا اور تکبر چھوڑ کر نیازمندی اختیار کرلی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی