i شوبز

کلائی کی سرجری کے بعد ارچنا پورن سنگھ کی کام پر واپسیتازترین

January 30, 2025

معروف بھارتی اداکارہ و میزبان ارچنا پورن سنگھ نے کلائی میں فریکچر ہونے کے بعد نئی امید کیساتھ کام پر واپسی کرلی۔جند روز قبل ارچنا پورن سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نیا ویلاگ پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات بتائیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب ارچنا راج کمار را کے ساتھ ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجیمیں ان کی کلائی میں فریکچر ہوگیا تھا۔اب حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے ویلاگ کا ایک منظر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ،جو ہوتا ہے، اچھے کے لیے ہوتا ہے۔ میں یہی ماننے کی کوشش کر رہی ہوں۔ارچنا مزید لکھتی ہیں کہ،میں بالکل ٹھیک ہوں اور ہمیشہ کی طرح مثبت سوچ رکھ رہی ہوں بس ایک ہاتھ سے کچھ بھی کام کرنا کتنا مشکل ہوتا ہے، اب پتہ چل رہا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ مجھے سرجری کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے اور میں آج رات شوٹنگ پر واپس جا رہی ہوں کیونکہ اگر میں نہ جاں تو پروڈکشن کو بڑا نقصان ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی