بھارتی اداکاہ حنا خان نے کینسر سے جنگ لڑنے کے دوران گزشتہ مشکل ترین دنوں کا احوال سنا دیا۔اداکارہ اسٹیج 3 کے بریسٹ کینسر کے ساتھ اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنے سفر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے حیران کرتی رہتی ہیں۔اپنی نڈر اور بے باک شخصیت کے باعث شیر خان کا خطاب حاصل کرنے والی اداکارہ اس مشکل ترین لمحات میں بھی اپنا حوصلہ بلند رکھے ہوئی ہیں اور اس مرض میں مبتلا دیگر لوگوں کی ہمت بن رہی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں ہنستے مسکراتے ممبئی کی سردیوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھ کر فینز کی خوشی میں اضافہ ہوگیا۔ پوسٹ کیساتھ ایک طویل کیپشن میں، حنا خان نے حالیہ دنوں میں اپنے جسمانی اور ذہنی چیلنجز پر بات کی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی