سابق بالی ووڈ اداکارہ روبی دھلا نے کینیڈا کے لبرل پارٹی کی قیادت کے لیے اپنی دوڑ کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد جسٹن ٹروڈو کے بعد وزیر اعظم بننا ہے۔ اداکارہ کا تعلق پنجاب سے آئے تارکین وطن سے ہے۔ اگر روبی دھلا اپنی موجودہ دوڑ میں کامیاب ہو گئیں تو وہ کینیڈا کی پہلی ایسی وزیر اعظم ہوں گی جن کی نسل بھارتی ہے۔ انہوں نے پہلے بھی برامٹن اور سپرنگڈیل کے حلقوں سے عوام کا اعتماد حاصل کیا تھا اور پارلیمنٹ میں اپنی جگہ بنائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ماڈلنگ اور ہوٹل مینجمنٹ جیسے شعبوں میں بھی کام کیا ہے، اور 1993 میں مس انڈیا کینیڈا کے مقابلے میں رنر اپ بھی رہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی