i شوبز

کیمو تھراپی کے باعث حنا خان سیمی پیرالائز ہوگئیںتازترین

October 08, 2024

کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان کیمو تھراپی کے باعث سیمی پیرالائز ہوگئیں۔حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ حنا خان نے مداحوں سے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی کیموتھراپی کے نقصان دہ اثرات کی وجہ سے اپاہج لوگوں کو ہونے والے نیوروپیتھک پین میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے اس کے لیے چند منٹوں سے زیادہ کھڑے رہنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ حنا خان ایک تقریب میں شرکت کیلئے جارہی ہیں جس کی کمٹمنٹ انہوں نے مہینوں پہلے سے کی ہوئی تھی تاہم پٹھوں میں ہونے والے شدید درد کی وجہ سے حنا نے اپنی ساڑھی کے نیچے جوتے پہنے ہیں کیونکہ ایونٹ میں انہیں ڈیڑھ گھنٹے تک اسٹیج پر کھڑا رہنا تھا۔حنا خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مداحوں کی جانب سے ان کی ہمت اور جذبے کو سراہتے ہوئے ان کے لیے صحت کی دعائوں اور نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی