i شوبز

خوش قسمت ہوں اچھے دوست مل گئے ہیں 'حاجرہ یامینتازترین

October 15, 2024

اداکارہ ہاجرہ یامین نے کہاہے کہ اگرچہ کراچی میں رہائش اختیار کرنا مشکل تھا، تاہم وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے یہاں اچھے دوست بن گئے ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں متعدد ڈراما سازوں نے بال سیدھے کروانے سے روکا اور کہا کہ وہ انہیں ایسی ہی اچھی لگتی ہیں، انہیں ایسا ہی دکھایا جائے گا۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے تھیٹر سے اداکاری کا آغاز کیا، ان کی پیدائش پنجاب کے شہر ملتان میں ہوئی، ان کی زندگی سعودی عرب اور راولپنڈی میں گزرنے کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں میں بھی گزری لیکن اداکاری کی وجہ سے انہوں نے کراچی میں سکونت اختیار کی۔ایک اور سوال کے جواب میں ہاجرہ یامین نے کہا کہ اگرچہ انہیں فٹنیس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن انہوں نے کبھی ایسی تنقید پر توجہ نہیں دی۔اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر متحرک رہنا ایک مکمل کام ہے جو وہ نہیں کر سکتیں لیکن جو لوگ سوشل میڈیا پر متحرک ہیں، وہ ان کے کام اور محنت کو سراہتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی