اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ خواتین کو طاقتور بننے کیلئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا۔ اسلام نے عورت کو جو مقام اور مرتبہ دیا ہے،بد قسمتی سے آج کے معاشرے میں اسے وہ حاصل نہیں،خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں لیکن انہیں تسلیم کرنے اور تعریف کرنے کی بجائے ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ نبی کریم حضرت محمد نے آج سے چودہ سو سال پہلے عورت کے حقوق اور مقام و مرتبے کا تعین کر دیا تھا۔صرف دیہی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ لاہور جیسے بڑے بڑے شہروں میں بھی خواتین کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان کے حقوق غصب کرنے کے ساتھ انہیں ان کے حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے اگر طاقتور بننا ہے تو انہیں تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا۔اور اس کے ذریعے ہی اپنا حق لیا جا سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی