i شوبز

خواتین کی کمائی اور شوہر کی فرمانبرداری کی بات پر فضا علی کو تنقید کا سامناتازترین

March 28, 2025

اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی کو خواتین کی جانب سے کمانے کے بعد شوہروں کی فرمانبرداری سے متعلق دیے گئے بیان پر تنقید کا سامنا ہے۔فضا علی نے حال ہی میں اپنے رمضان شو میں شوہر کے حقوق پر بات کی اور اس دوران انہیں ایک خاتون کالر نے فون کرکے اپنے مسائل بتائے، جن پر انہوں نے خاتون کے ساتھ ہمدردی کرنے کے بجائے انہیں شوہر کی فرمانبرداری کرنے کی تلقین کی۔خاتون کا کہنا تھا کہ وہ کمانے کے ساتھ ساتھ گھر کو بھی دیکھتی ہیں، بچوں کو اسکول کے لیے تیار کرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی دفتر جاتی ہیں، پھر واپس آکر گھر کو دیکھتی ہیں لیکن اس باوجود وہ شوہر کے ہاتھوں ذلیل ہوتی ہیں۔خاتون کالر کی بات پر فضا علی نے کہا کہ جب کوئی خاتون کمانے لگتی ہے تو اس کو لگتا ہے کہ وہ بھی شوہر کے برابر کی ہیں یا پھر وہ خود کو مرد بھی سمجھنے لگتی ہے۔ فضا علی نے خاتون کو تلقین کی کہ وہ کمانے کے ساتھ ساتھ شوہر کی فرمانبرداری کریں، ان کے سامنے جھک کر دیکھیں، معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔فضا علی کی جانب سے شوہروں کے حقوق پر کی گئی بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی