i شوبز

کئی بار میرا حق چھینا گیا، کارتک آریان بالی ووڈ کی اقربا پروری پر برس پڑےتازترین

January 21, 2025

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ فلمی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو زیادہ مواقع ملتے ہیں، جبکہ باہر سے آنے والوں کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اداکار نے کہا میرے مواقع کئی بار ایسے گئے ہیں جہاں مجھے لگا کہ یہ موقع مجھے ملنا چاہیے تھا، لیکن کسی اسٹار کڈ کو دے دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس حقیقت کو قبول کر چکے ہیں اور اس کا الزام اسٹار کڈز کو نہیں دیتے۔یہ ان کا قصور نہیں ہے، اگر میں بھی کسی فلمی خاندان میں پیدا ہوا ہوتا، تو یہی صورتحال ہوتی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی