i شوبز

کئی اداکارئواں کو لانچ کیا لیکن دیپیکا جیسا کوئی نہ بن سکا، ہمیش ریشمیاتازترین

February 27, 2025

بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ بننے سے پہلے دیپیکا پڈوکون نے 2006 میں ہمیش ریشمیا کے میوزک ویڈیو نام ہے تیرا تیرا میں کام کیا تھا، جو ان کے مقبول البم آپ کا سرور کا حصہ تھا۔ہیمیش نے اس ویڈیو کے ذریعے دیپیکا کو پہلی بار ناظرین سے متعارف کروایا اور ایک انٹرویو میں ان کے کیریئر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ہیمیش ریشمیا نے دیپیکا کی صلاحیتوں اور اسکرین پر ان کی شاندار موجودگی کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اور بھی لڑکیوں کو لانچ کیا ہے، لیکن وہ سب دیپیکا نہیں بن سکیں۔ہمیش نے واضح کیا کہ دیپیکا کی شہرت اور کامیابی کا سارا کریڈٹ خود دیپیکا کو ہی جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دیپیکا پہلے دن سے ہی ایک اسٹار تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی