i شوبز

کبری خان اور گوہر رشید کی شہندی کے ڈانس نے بحث چھیڑ دیتازترین

February 21, 2025

اداکار گوہر رشید اور کبری خان اپنی شہندی پر ڈانس پرفارمنس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے۔ گزشتہ رات ان کی شہندی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں نے شرکت کی۔ تقریب میں رقص اور موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا اور دونوں اداکاروں کی ڈانس پرفارمنسز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، ویڈیوز میں جوڑے کی خوشی اور محبت کا اظہار نمایاں ہے۔شہندی کی تقریب میں کبری خان اور گوہر رشید کے دوستوں نے بھی ڈانس میں حصہ لیا۔سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے مکہ مکرمہ میں نکاح کے بعد شادی کی تقریبات میں رقص پر ان دولہا دلہن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مقدس مقام پر نکاح کے بعد اس طرح کی تقریبات مناسب نہیں ہیں۔کچھ افراد نے کہا ہے کہ ایک طرف مکہ مکرمہ میں نکاح کیا گیا اور دوسری طرف رقص کی محفلیں سجائی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی