i شوبز

کبری خان اور گوہر رشید کی بارات کی تصاویر وائرلتازترین

February 21, 2025

پاکستانی اسٹار جوڑی کبری خان اور گوہر رشید کی بارات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کئی دنوں سے جاری ہیں، ان تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا تھا، گیمنگ نائٹ اور گرینڈ پکنک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں۔دونوں نے 12 فروری 2025 کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیا، نکاح کی تقریب نہایت سادہ اور پروقار تھی، جس میں صرف قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، اس موقع پر دونوں نے عمرہ بھی ادا کیا۔ کراچی میں منعقد ہوئی مایوں کی تقریب میں کبری خان نے پیلے رنگ کا روایتی لباس پہنا، جبکہ گوہر رشید نے ہلکے نیلے رنگ کا کرتا پاجامہ اور کریم رنگ کی واسکٹ پہنی۔کبری خان اور گوہر رشید کی بارات کی مرکزی تقریب گزشتہ شب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری کے مشہور ستاروں نے شرکت کی۔سوشل میڈیا پر ان کی بارات کی تصاویر وائرل ہونے پر مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے اور مداح ان کی نئی زندگی کے سفر کے آغاز پر دعائیں اور نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی