i شوبز

کبھی میں کبھی تم کا اسکرپٹ پڑھ کر دھچکا لگا، اریج چوہدریتازترین

September 19, 2024

پاکستان سمیت بھارت میں دھوم مچانے والے ڈراما سیریل کبھی میں کبھی تم میں نتاشہ کا معاون کردار نبھانے والی اداکارہ و ماڈل اریج چوہدری نے اپنے کردار سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔ڈرامے میں نتاشا کے کردار کوادا کرنے والی اریج چوہدری نے حال ہی میں نجی ویب کو خوصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ڈرامے کی کہانی اور اس میں آنے والے ٹوئسٹ سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے اپنے کردار کو قبول کرنے کی حقیقت بتادی۔ڈرامے کی کہانی سے متعلق بات کرتے ہوئے اریج کا کہنا تھا کہ جب میں نے اس ڈرامے کا اسکرپٹ پڑھا تو مجھے بہت بڑا دھچکا لگا کیونکہ یہ ڈراما اور اس کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے،اس میں وہی سب کچھ دکھایا جارہا ہے جو آج کل ہمارے معاشرے میں رونما ہورہا ہے۔اداکارہ کے مطابق ہر کوئی ان حالات سے خود کو جوڑ سکتا ہے جو ڈرامے میں پیش کیے جا رہے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ یہ کہانی عوام کے دلوں کو چھو رہی ہے۔اریج چوہدری نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب سے ان کا کردار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہے انہیں بعض منفی لوگوں سے تشبیہ دی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر اس کردار پر کافی میمز اور بحث ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ذہنی طور پر مضبوط ہیں اور تنقید سے زیادہ پریشان نہیں ہوتیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی